بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین اور ترجمانوں کی تعیناتیاں غیر قانونی قرار

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین اور ترجمانوں کی تعیناتیاں غیر قانونی قرار دے دی گئیں ۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے کوآرڈی نیٹرز اور ترجمانوں کے حوالے سے پٹیشن کا فیصلہ سنا دیا ۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بنچ نے معاونوں اور ترجمانوں سے سرکاری کاریں اور دیگر سہولتیں فوری واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو رجسٹرار آفس میں رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا ۔ بنچ نے گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ رول آف بزنس 2012 کے تحت وزیراعلیٰ پالیسی معاملات پر معاونت کر سکتے ہیں لیکن معاونین تعینات نہیں کر سکتے ۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے معاونین اور ترجمانوں کی تعیناتی معاشی پریشانیوں کے شکار بلوچستان پر بوجھ ہے ۔