کوئٹہ سبی کے درمیان ریل شٹل سروس شروع کردی گئی ۔ ریلوے حکام کے مطابق شٹل سروس میں ٹرین کوئٹہ سے صبح ساڑھے 9 بجے سبی کیلئے جبکہ سبی سے ریل دوپہر ڈھائی بجے واپس کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی ۔ پاکستان ریلوے نے کوئٹہ جیکب آباد ہائی وے بند ہونے پر شٹل آپریشن شروع کیا ہے ۔ قومی شاہراہ پر بولان پنجرہ پل کا راستہ حالیہ بارش میں بند ہوگیا ہے ۔ نیشنل ہائی وے بندش سے کوئٹہ پشاور جعفر ایکسپریس میں رش بڑھ گیا تھا ۔ ریلویز کی طرف سے مسافروں کی آسانی کیلئے قومی شاہراہ بحالی تک شٹل سروس روزانہ چلانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ شٹل سروس کا کرایہ پانچ سو روپے رکھا گیا ہے ۔
کوئٹہ سبی کے درمیان ریل شٹل سروس شروع کردی گئی








