بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب کاآئندہ حج پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستان کے مزید شہروں کوشامل کرنے اعلان

اسلام آباد: تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیر اہتمام پاک سعودی تعلقات اور پاکستان و سعودی عرب کی حج خدمات پر کانفرنس کے شرکا نے کہاہے کہ سعودی عرب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،سعودی حکومت نے حجاج اور معتمرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔اہلیان پاکستان شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد سمو الامیر محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کانفرنس کے مہمان خصوصی پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی تھے۔مہمان اعزاز وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے جب کہ صدارت سرپرست تحریک دفاع حرمین شریفین سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کی۔میزبانوں میں پاک سعودی پارلیمنٹیرینز فورم کے چئیرمین سینٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی صاحب زادہ شاہ اویس نورانی، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ،سیکرٹری جنرل مولنا فضل الرحمان خلیل، ، صدر مولنا علی محمد ابو تراب ،مولنا زاہد محمود قاسمی، پروفیسر سجاد قمر ،مولنا عتیق الرحمن شاہ کاشمیری شامل تھے۔اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد کے امیر مولنا حافظ مقصود احمد، سید سبطین شاہ نقوی،حافظ یونس آزاد،مولنا شاہنواز فاروقی، مفتی جمیل الرحمن فاروقی، قاری محبوب الرحمن، سردار زاہد منان،ڈاکٹر شمس الرحمن شمس، مولنا سید قاسم شاہ،جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے عامر صدیقی ،عبدالرحمن معاویہ،میاں اسحاق،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد۔مولنا صلاح الدین خلیل نے بھی خطاب کیا۔امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا حرمین شریفین سے ہمارا روحانی رشتہ ہے اور اس تعلق کو ہم اپنا ایمان سمجھتے ہیں۔حرمین شریفین کے خادمین سے بھی اسی طرح کی محبت کرتے ہیں۔25 لاکھ حجاج کی خدمت اور میزبانی سعودی حکومت کا بے مثال کارنامہ ہے۔وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کم وقت میں پاکستان کے حجاج کی اچھی خدمت کی ہے ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے تحریک دفاع حرمین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مظبوطی کا سبب ہیں۔انھوں نے کہا کہ اہل سعود نے حرمین شریفین کی توسیع اور تزئین پر شروع سے اہتمام کیا ہے۔روڈ ٹو مکہ سعودی عرب کا ایک بہترین کارنامہ تھا۔آئندہ پاکستان کے مزید شہروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔سعودی عرب کی تاسیس قرآن اور سنت پر ہے۔جیسا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب سے محبت کرتے ہیں۔اسی طرح سعودی عرب کے فرماں روا اور عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔پاکستان سعودی پارلیمنٹیرینز فورم کے چئیرمین سینٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات تا قیامت قائم اور دائم رہیں گے ۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد سمو الامیر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی حجاج اور معتمرین کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اقتصادی اور سفارتی سمیت ہر محاذ پر ساتھ دیا ہے۔عوام سے عوام کا تعلق بہت گہرا ہے۔آئندہ سال حج اخراجات میں مزید کمی لائیں گے۔روڈ ٹو مکہ میں آئندہ سال مزید سٹیشن بھی شامل کریں گے۔پاک سعودی دوستی مضبوط اور آسمانوں سے بلند ہے۔پاکستان معاشی ترقی کرے گا۔اور دوسروں کی مدد کرے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی صاحب زادہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ سعودی عرب کا وزن 2030 انتہائی کامیاب جا رہا ہے۔اور سعودی عرب اب اپنا بین الاقوامی فورم بنا رہا ہے۔اور مثبت انداز میں سب کو ساتھ لے کر چل رہا ہے۔روڈ ٹو مکہ قابل تعریف ہے۔مفتی عبدالشکور مرحوم نے بہت اچھا کام کیا ۔سینیٹر طلحہ محمود نے کم وقت میں اچھے انتظامات کیے اور حاجیوں کی خدمت کی۔سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مولنا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے بہت محنت کی۔منی اور عرفات میں پیدل حاجیوں کے ساتھ سفر کیا ۔اور شکایات کا موقع پر ازالہ کیاسعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی پاکستان اور سعودی عرب دوستی کی اعلی مثال ہیں۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ مسلم لیگ حکومت کی کامیابی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے دور میں بہترین حج انتظامات ہوئے۔سیکرٹری جنرل تحریک دفاع حرمین شریفین مولنا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان اور دو قالب ہیں۔خادم الحرمین الشریفین پوری امت مسلمہ کے قائد اور رہنماء ہیں۔اور ولی عہد مسلم ممالک کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔اور مسقبل میں اس حوالے سے اہم پیش رفت ہو گی۔صدر تحریک دفاع حرمین شریفین مولنا ڈاکٹر علی محمد ابو تراب نے کہا کہ سعودی حکومت نے حجاج اور معتمرین کی خدمت کا حق ادا کیا ہے اور موجودہ دور میں حرمین شریفین کی تاریخی توسیع ہوئی ہے۔اور سعودی عرب پوری امت مسلمہ کو ساتھ لے کر چل رہا ہے ۔علامہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ کے اجراء سے حجاج کو بہت فائدہ ہوا ہے۔سعودی سفیر کی پاکستان کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔پروفیسر سجاد قمر اور حافظ مقصود احمد نے عربی اور اردو میں قرارداد پیش کی جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قران کی توہین کی مذمت کی گئ اور کہا گیا کہ او آئی سے سویڈن کہ ایلچی کی جو حیثیت ختم کی ہے اس کی تائید کرتے ہیں۔سعودی ولی عہد سمو الامیر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں اس حوالے سے جو موقف اختیار کیا گیا اس کی بھی تائید کرتے ہیں۔پوری امت اس پر مشترکہ فورم بنائے تاکہ اس طرح کے اقدامات کا تدارک ہو سکے۔