بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کا آج یوم شہادت ، آئی ایس پی آر نے پیغام جاری کردیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن  محمد سرور شہید نشان حیدرکا 75واں یوم شہادت،مسلح افواج ،چیئرمین جوائنٹ  چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا شہید کو خراج عقیدت۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیپٹن  محمد سرور شہیدکی بے مثال بہادری اور عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، وہ  27 جولائی 1948 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے تلپترمیں شہید ہوئے۔ان کی شہادت مادروطن  کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کی یاددلاتی ہے ،قوم کواپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔