بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی لڑکیوں کا زمانہ ہوا پرانا، چینی حسینہ پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار چینی لڑکی خیبر پختونخواہ کے علاقے لوئر دیر پہنچ گئی۔

18 سالہ اس لڑکی کا نام گوافینگ ہے جبکہ لڑکے نام جاوید ہے۔ان دونوں کی دوستی سنیپ چیٹ پر آج سے 3 سال قبل ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی۔

اپنی محبت کو پانے کیلئے یہ چینی لڑکی گوا فینگ 3 ماہ کا وزٹ ویا لیکر گلگت کے راستے میں پاکستان میں داخل ہوئی۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید اور گو فینگ نے نکاح بھی کر لیا۔ اس عظیم رشتے کے بعد لڑکی کا نام کسوا رکھا گیا ہے۔ مزید یہ کہ وزٹ ویزہ ختم ہونے کے بعد یہ جوڑا چین کیلئے رخصت ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل بھارتی لڑکی کے پی کے نصر اللہ کی محبت میں گرفتار ہو کر بھارتی شہر د ہلی سے پاکستان آگئی تھی۔