راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے 61 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق واردات راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں ہوئی، شہری 61 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو آیا اور اسلحے دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور رقم چھین کر فرار ہو گیا۔









