پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا۔
جسٹس اعجاز انور نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈپٹی کمشنر مردان عدالت میں پیش ہوں، ایک ڈپٹی کمشنر کو نشان عبرت بنایا جائے گا تو پھر غیر قانونی کام نہیں ہو گا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر مردان 8 اگست کو عدالت کے رو برو پیش ہوں، اور اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت 8 اگست تک کے لیے ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان 80 روز بعد جیل سے رہا








