بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علیم خان کا کیپٹن محمد سرورشہید کو 75 ویں یوم شہادت پرخراج عقیدت

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نےپہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید کوپچہترویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے محاذ پر شہید نے جس جرأت و بہادری سے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں کہا ہے کہ کپٹن محمد سرور نے اپنی جان پر کھیل کر دھرتی ماں کی حفاظت کی۔ ملک کی حفاظت کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ وطن کے ان بہادر سپوتوں کو قوم کا سلام ہو۔
خیال رہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدرکو 75 ویں برسی آج منائی جارہی ہے اور مسلح افواج،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس نےخراج عقیدت پیش کیا ہے ۔