بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی،سینیٹ میں آرمی ایکٹ بل کی منظوری میں ساتھ دیکر حکومت کو ہزیمت سے بچالیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ کی دعویدارپی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی، استطاعت رکھنے کے باوجود سینیٹ میں آرمی ایکٹ بل کی منظوری نہ رکواکر حکومت کو ہزیمت سے بچالیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ سینیٹ میں حکمران اتحاد کے سینیٹرز کی تعدادکم جب کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر کی تعداد زیادہ تھی اگر یہ لوگ چاہتے تو آرمی ایکٹ بل کی منظوری رکواسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہرخان نے کہاکہ سینیٹرآزاد ہوتے ہیں اور وہ اپنی مرضی سے ووٹ دیتے ہیں۔