بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چائلڈ اسٹار ’عینا آصف’ شوبز میں آتے ہی چھا گئیں

بطور چائلڈ ماڈل سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف کا شمار ان چند خوش نصیب لوگوں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنا نام کمایا ہو۔

کم عمر اداکارہ عینا آصف جنہوں نے کچھ عرصہ قبل مین اسٹریم پروجیکٹس میں کام کرنا شروع کیا اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں میں راج کیا۔

عینا آصف ان دنوں ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی’ میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث کافی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ صرف یہی نہیں یہ چائلڈ اسٹار آرٹسٹ ڈرامہ سیریل ’ہم تم’، ’پنجرہ’ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جبکہ مداح اب انکا نیا آنے والا ڈرامہ ’مائی ری’ کا بے صبری سے انتظار کرتے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ کی نجی زندگی کی بات کی جائے تو 13 سالہ عینا آصف کے والد ایک بزنس مین ہیں جب کہ عینا کا بھائی بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہے۔

اداکارہ کی خوبصورت تصاویر یہاں دیکھیے: