پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمدہو گیا،جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اپنی امام بارگاہ میں ختم ہو گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں موبائل فون سروس بند، لینڈ لائن، وائی فائی پر انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی،پشاور میں نویں اور یوم عاشور خیبرپختونخوا کے 14اضلاع میں موبائل سروس بند ہو گی۔
دوسری طرف اسلام آباد میں موبائل فون سروس 9 اور 11محرم کو مختلف اوقات میں بند رہے گی، سیکٹر جی سکس اور جی سیون میں دن ایک بجے سے رات 10بجے تک سروس معطل رہے گی، شام 6سے صبح 6تک سیکٹر آئی ٹین اور ملحقہ سیکٹر میں موبائل فون سروس بند رہے گی، 11محرم کو شاہ اللہ دتہ میں دن 2بجے سے شام 7بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔









