میٹا کی زیرِ ملکیت فوری پیغام رسانی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا اور جدید فیچر متعارف کرادیا۔
کمپنی کے مطابق اب واٹس ایپ چیٹ کے ساتھ ساتھ60 سیکنڈ کی انسٹنٹ ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر لانے پر کام کیا جارہاہے جس سے لوگوں سے چیٹ کرنے کا انداز بدل جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میسجز سے رئیل ٹائم میں لوگوں کی باتوں کا جواب دینا ممکن ہوگا۔
اس فیچر کے تحت صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کرکے میسج کے طور پر اپنے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اگر یہ فیچر آپ کے فون میں دستیاب ہے تو اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔
کسی بھی چیٹ کو اوپن کرکے مائیکرو فون بٹن کو ایک بار کلک کریں، ایسا کرنے کے بعد کرنے کے بعد مائیکرو فون کا بٹن کیمرا بٹن میں تبدیل ہو جائے گا۔
اس کے بعد ویڈیو بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جیسا آڈیو میسج ریکارڈ کرتے ہوئے کرتے ہیں اور پھر ویڈیو ریکارڈ کرکے اپنے دوستوں یا رشتے داروں کو بھیج دیں۔









