بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہارون شاہد نے بھی ’عمران عباس’ کی حمایت میں لب کشائی کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار ہارون شاہد بھی عمران عباس کی حمایت کرنے میدان میں آگئے۔

حال ہی میں اداکار عمران عباس کی جانب سے کسی بھی مارننگ یا ٹاک شوز میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا تھا۔

عمران عباس کے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کی تھی جس میں انکا کہنا تھا شوز میں منفی سوالات کے باعث شرکت کرنے سے گریز کرتا ہوں، شو میں اکثر و بیشتر ایک دوسرے کے مخالف سوالات کیے جاتے ہیں کہ کون سا اداکار اوور ریٹڈ ہے کون پلاسٹک سرجری کرواتا ہے، کس کی اداکاری اچھی نہیں ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید ساتھی اداکاروں کو بھی مخاطب کیا تھا اور کہا تھا کہ میں اپنے تمام ساتھی اداکاروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ بھی ہمارے معاشرے میں مسائل ہیں جن پر بات کی جا سکتی ہے ، معلوم نہیں ان شوز کے میزبان ہمیشہ منفی سوالات ہی کی طرف زیادہ توجہ کیوں دیتے ہیں۔

ہارون شاہد  نے بھی ’عمران عباس’ کی حمایت میں لب کشائی کردی

بعد ازاں پوسٹ کے سامنے آتے ہی پاکستانی اداکار ہارون شاہد بھی عمران عباس کی حمایت کرنے میدان میں آگئے۔

اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘عمران عباس اس موضوع پر بات کرنے کیلئے  آپ کا شکریہ .ہمیں واقعی اس سے دور جانے کی ضرورت ہے۔’

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار معمر رانا سے ایک نجی شو میں انٹرویوکے دوران منفی اور غیر اخلاقی سوالات پوچھے گئے تھے۔