پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ نائجرمیں بغاوت کے بعد گرفتار کیے جانے والے صدر کی صحت بہتر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ بغاوت حتمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نائجر کے اسیر صدر محمد بازوم نے اپنے فرانسیسی ہم منصب میکرون سے کہا ہے کہ بغاوت کرنیوالے عالمی برادری کی بات سنیں تو ان کیلئے راستہ موجود ہے۔
بغاوت کرنیوالے عالمی برادری کی بات سنیں تو ان کیلئے راستہ موجود ہے‘ اسیر صدر نائجرصدر کا پیغام







