روس نے افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، اور صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ عالمی اناج منڈی میں روس کا 20 فیصد حصہ ہے، ضرورت مند ریاستوں اور خطوں کی مدد جاری رکھیں گے۔
روس نے بحیرہ اسود معاہدے کے خاتمے کے بعد 6 افریقی ممالک کو مفت اناج دینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے روسی صدر پیوٹن اور افریقی ممالک کے رہنماؤں کا سینٹ پیٹرز برگ میں سربراہی اجلاس ہوا، جس میں 49 افریقی ممالک کے وفود اور سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں روس نے اعلان کیا کہ برکینا فاسو، زمبابوے، مالی، صومالیہ، وسطی افریقی جمہوریہ اور ایریٹریہ کو مفت اناج فراہم کریں گے۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ عالمی اناج منڈی میں روس کا 20 فیصد حصہ ہے، روس ضرورت مند ریاستوں اور خطوں کی مدد جاری رکھے گا۔
روس کا افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان







