بھارتی مسلمان طالبہ شگاگو کی سڑکوں پر فاقہ کشی، بدحالی کا شکار کیسے ہوئی
شکاگو میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل بھارتی ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی طالبہ کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بےیارومددگار اور مدد کی طلبگار ہے۔
سیدہ لولو مناج زیدی نامی طالبہ کا تعلق تلنگانہ سے ہے جو اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا آئی تھی، اسے شکاگو کی ایک سڑک پر بھوکا پیاسا بیٹھا دیکھا۔ طالبہ کی ماں نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر طالبہ کو بھارت میں اس کے گھواپس لانے میں مدد مانگی ہے۔
والدہ نے اپنے خط میں کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے بیٹی میرے ساتھ رابطے میں نہیں تھی ، حال ہی میں حیدرآباد سے تعلقم رکھنے والے دو نوجوانوں کے ذریعے ہمیں پتہ چلا کہ میری بیٹی شدید ڈپریشن میں ہے اور اس کا پورا سامان چوری ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ فقاہ کشی پر مجبور ہے اور اسے امریکا کے شہر شکاگو کی سڑکوں پر دیکھا گیا ہے۔
شکاگو میں ہندوستانی قونصل خانہ طالبہ کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق قونصلیٹ کو سیدہ لولو مناج زیدی کے کیس کا علم ہے۔ مقامی پولیس اور این جی اوز کی مدد سے قونصل خانہ اس کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ شکاگو میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل نے بتایا کہ قونصل خانہ طالبہ کو ہر ممکن قونصلر ، طبی یا دیگر مدد فراہم کرے گا۔
Ms.Syeda Lulu Minhaj Zaidi from Hyd went to pursue MS from TRINE University, Detroit was found in a very bad condition in Chicago, IL. Her mother has appealed @DrSJaishankar to bring back her daughter. Would appreciate the immediate help. @HelplinePBSK @IndiainChicago… pic.twitter.com/dh4M4nPwxZ
— Khaleequr Rahman (@Khaleeqrahman) July 25, 2023
بی آر ایس کے سینیئر رہنما خلیق الرحمان نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ وہ شکاگو میں اسماجی کارکن مکرم سے رابطہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ طالب سے ملاقات کی جو فی الحال ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں اور مالی حالات کی وجہ سے ذہنی طور پر غیر مستحکم حالت میں ہیں کیونکہ انہیں امریکا میں نوکری نہیں مل سکی۔
خلیق الرحمن نے مکرم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبہ کو ہندوستان واپس جانے کے لیے ڈپریشن سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔
بی آر ایس رہنما نے کہا کہ وہ وزیرکارجہ جے شنکر سے درخواست کریں گے کہ لولو زیدی کی والدہ کو بیٹی کے پاس امریکا بھجوانے میں مدد کریں۔









