کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق حادثہ رات کے وقت پیش آیا اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شامل تھا۔
آسٹریلیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ








