بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رنبیر کپور سے پہلے عالیہ بھٹ کس کی محبت میں ہوئیں گرفتار ؟

بھارتی معروف و دلکش اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے خاوند و خوبرو اداکار رنبیر کپور سے شادی سے قبل  بھی 4 نوجوانوں پر اپنا دل ہار بیٹھی تھیں، تاہم ان کی یہ محبتیں شادی کے بندھن تک جانے سے پہلے ہی ختم ہوگئیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 14 اپریل 2022 کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور 2 نومبر 2022 کو ان کے گھر ننھی پری راہا کی آمد ہوئی۔

یوں تو عالیہ بھٹ اپنے انٹرویوز میں رنبیر کپور کو اپنا کم عمری کا کرش قرار دیتی ہیں اور رنبیر سے شادی کو اپنے خواب کو سچ ہوتے دیکھنا کہتی ہیں، لیکن اداکارہ اپنے فلمی کرئیر کے آغاز سے رنبیر کپور سے شادی تک چار نامور شخصیات سے محبت کے سبب بھی چرچوں کا حصہ بنی رہیں۔

عاللیہ بھٹ جن 4 نامور شخصیات کے عشق میں مبتلا ہوگئی تھیں وہ یہ ہیں:

1۔ سدہارتھ ملہوترا:

رنبیر کپور سے پہلے عالیہ بھٹ کس کی محبت میں ہوئیں گرفتار ؟

اس فہرست میں سب سے پہلا نام سدہارتھ ملہوترا کا آتا ہے، عالیہ بھٹ اور سدہارتھ ملہوترا نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ میں ایک ساتھ ڈیبیو دیا تھا اور اس فلم کے بعد دونوں ایک دوسرے کے بے حد قریب آگئے تھے اور اکثر و بیشتر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے۔

دونوں کی محبت کی خبریں عام تھیں اور سدہارتھ ملہوترا کو کئی مرتبہ عالیہ بھٹ کے گھر آتے جاتے بھی دیکھا گیا، حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی۔