ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اگلےچارماہ کیلئےتمام ممالک کےچاولوں کی برآمدات پرپابندی عائد کردی ۔
عرب میڈیا کے مطابق اماراتی حکام نے عرب امارات میں اگلے چاہ ماہ کیلئے چاولوں کی برآمدات پرپابندی عائد کردی ہے جس میں بھارتی چاول بھی شامل ہے۔
متحدہ عرب امارات نے کہا کہ تمام اقسام کے چاولوں پر پابندی عائد کی ہے جس میں براؤن چاول، مکمل یا جزوی پسے ہوئے چاول اور ٹوٹا چاول پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
یو اے ای کے مطابق چاولوں کی برآمد اور دوبارہ برآمد کی خواہش رکھنی والی کمپنیوں کو ملک سے باہر چاول برآمد کرنے کیلئے وزارت معاشیات سے اجازت نامہ طلب کرنے درخواست دائر کرنی ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے مقامی فراہم کنندگان اورسپرمارکیٹوں کوعارضی پر قیمتوں میں اضافے کی توقع تھی ۔









