بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واشنگٹن میں 80 میل کی رفتار سے ہوائیں، تیز بارش، کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں اور تیز بارش ہوئی۔

واشنگٹن میں طوفانی ہواؤں اور بارش سے کئی درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں جس سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

ادھر میکسیکو میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جب کہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ٹینس بال کے برابر اولے پڑے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے  اور سائن بورڈ گرگئے۔

روس کے وسطی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاکہوگئے۔

دوسری جانب چین کے صوبے فوجیان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں جب کہ کھیلوں کے مقابلے منسوخ کردیے گئے ہیں۔