اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نےجولائی تامارچ کی معاشی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدن 982 ارب روپے رہی، گزشتہ مالی سال جولائی تامارچ نان ٹیکس آمدن 1227 ارب روپےتھی ، حکومتی اخراجات 8 ہزار 429 ارب روپےرہے، گزشتہ مالی سال جولائی تامارچ حکومتی اخراجات 6808 ارب روپےتھے، 2118 ارب روپےسود اورقرض کی مدمیں اداکیے، بجٹ خسارہ 3 ہزار 165 ارب روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ 4 ہزار 383 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔
جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدن 982 ارب روپے رہی، معاشی رپورٹ جاری
