بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ میں مقیم پاکستانی شہری نے بیوی اور کمسن بیٹی کو قتل کر دیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)لانگ آئی لینڈ کے ٹاؤن برینٹ وڈ میں ایک پاکستانی نے گھر پر موجود اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برنیٹ وڈ کے جیفرسن ایونیو پر واقع گھر میں 31 سالہ زنور جعفری نامی پاکستانی امریکن نے اپنی اہلیہ 33 سالہ مصباح بتول اور 2 سالہ بیٹی لازیہ زنور کو چاقو کے وار کر کے قتل کردیا۔بتایاگیا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی تھی ۔

سفوک کاؤنٹی پولیس نے زنور جعفری کو حراست میں لے کر اس پر سیکنڈ ڈگری قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ آخری اطلاعات تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔امریکہ خصوصاً نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں اس واقعہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
امریکہ میں مقیم زنور جعفری کے ایک دوست کے مطابق زنور جعفری ذہنی وجسمانی صحت کے لحاظ سے مکمل طور پر فٹ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، اس نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے انجئنرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زنور جعفری کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات کے گاؤں مدینہ سیداں سے ہے۔