بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا میں سب سے زیادہ طلاقیں کہاں ہوتی ہیں؟

جوڑیاں بنتی آسمانوں پر ہیں لیکن ان کا ملاپ زمین پر ہوتا ہے ۔ ہر جوان لڑکے ، لڑکی کی شادی والدین جوش و خروش سے کرواتے ہیں، اس دن گھر والے دوست احباب خوشی میں ناچتے جھومتے ہیں ۔ مگر کئی مرتبہ ارمانوں سے بنایا ہوا یہ رشتہ چلا نہیں پاتا اور بات طلاق پر آ کر ختم ہو جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکو اس معلوماتی رپورٹ میں یہ بتانے جا رہے ہیں کہ کس ملک میں سب سے زیادہ طلاق کا رحجان پایا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادارائے شماریا ت برائے دنیا کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ طلاقیں پرتگال میں ہوتی ہیں، یہاں طلاق کی شرح 94 فیصد ہے ، اسپین میں شرح طلاق 85 فیصد، رشیا میں 73 فیصد، یوکرین میں 70 فیصد، کیوبا میں 55 فیصد، فن لینڈ میں 55 فیصد، بیلجئم میں 53 فیصد، فرانس میں 51 فیصد، سویڈن میں 50 فیصد۔

یہی نہیں نیدرلینڈ میں 48فیصد، کینیڈا میں 47 فیصد،اٹلی میں 46فیصد،ڈنمارک 46 فیصد،ساؤتھ کوریا 46 فیصد، امریکا 45 فیصد، چین میں 44فیصد،آسٹریلیا 43 فیصد، نیوزی لینڈ میں 41فیصد، برطانیہ میں41 فیصد، جرمنی 38 فیصد، جاپان میں35 فیصد، پولینڈ میں 33فیصد، کولمبیا میں 30 فیصد، ترکی میں 25 فیصد، برازیل میں 21 فیصد، ساؤتھ افریقا میں 17 فیصد،مصر میں 17 فیصد،میکسیکو میں 17فیصد۔

اس کے علاوہ ایران میں یہ شرح 14فیصد، تاجکستان میں 10فیصد،ویتنام میں7 فیصد طلاق کی شرح پائی جاتی ہے۔ لیکن ہاں زرا رکیے کیا آپکو معلوم ہے کہ دنیا میں سب سے کم طلاق کی شرح کس ملک میں پائی جاتی ہے؟

اگر نہیں معلوم تو یہاں آپکو بتاتے چلتے ہیں کہ طلاق کی شرح سب سے کم پڑوسی ملک بھارت میں پائی جاتی ہے۔ مختصراََ یہ کہ یہاں شرح طلاق اس وقت1فیصد ہے۔