بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غسل خانہ کعبہ کی تقریب،قیمتی عطریات سے غسل دیدیاگیا

مکہ المکرمہ (امیر محمد خان سے ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے آج خانہ کعبہ کو غسل دینے فریضہ ادا کیا ۔خانہ کعبہ کی غسل کی تقریب میں متعدد شہزادے، اسلامی ممالک کے سفراء سرکاری افسران اورشہریوں نے شرکت کی۔ کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا ۔تقریب میں شرکت کرنے کیلئے سفیر پاکستان خاص طور پر ریاض سے مکہ المکرمہ تشریف لائے۔

غسل کعبہ کےلیے استعمال ہونے والی خوشبو اور اشیا
مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت خوشبویات کے ادار ےنے خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لیے اعلیٰ درجے کا عود، عرق گلاب اور بخور کا استعمال کیا۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے غسل کعبہ کی رسم 20 لٹر آب زمزم چاندی کے دس، دس لٹر کے دو برتنوں میں رکھا تھا۔ انتظامیہ نے کہا کہ ’ دس لیٹر آب زمزم کے گیلن میں 549 ملی لٹر طائف کا عرق گلاب شامل کیا گیاہے‘۔
24ملی اعلی درجے کا عطر گلاب اور 24 ملی خاص قسم کا عود بھی زمزم میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تین ملی مشک بھی ڈالا گیا تھا۔ خانہ کعبہ کے فرش اور دیواروں کو معطر کرنے کی کارروائی سے قبل انہیں خوب اچھی طرح سے ملایاگیا۔ دس لٹر آب زمزم کا چاندی کا دوسرا گیلن خانہ کعبہ کے فرش پر انڈیل دیا گیا۔ خانہ کعبہ کی خوشبویات سے معطر پانچ لٹرآب زمزم سے خانہ کعبہ کے فرش کو صاف کیا گیا۔
غسل کعبہ سے قبل خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو اعلی درجے کے عود سے دھویا گیا۔ اس میں تقریبا نصف کلوعود استعمال کیا گیا۔
غسل کعبہ کا دوسرا مرحلہ سامان کی تیاری سے متعلق تھا۔ غسل کعبہ میں اعلی درجے کی کاٹن کا کپڑا استعمال ہوا۔
اس پر حرمین شریفین پریذیڈنسی کا لوگو لگا ہو ا ہے۔ کاٹن کے کپڑے سے خانہ کعبہ کی دیواروں اور ستونوں کی صفائی بھی کی گئی اور انہیں صاف بھی کیا گیا۔
کپڑے کو عود سے معطر پانی میں بھگو کر استعمال کیا گیا۔