بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کابجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ممتاز نیوز) صدر،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اور ناقابل برداشت اضافے کے خلاف ملک بھر میں کل سے احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ ظالم حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ملک بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں سیاہ پرچم لگا کر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے ،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون کی حکمت عملی پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور کہا کہ بجلی کی بنیادی قیمت میں ظالمانہ اضافہ اور کئی ٹیکسز نے بجلی کے بل کو عوام کیلئے بم بنا دیا ہے،ماہانہ آنے والے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی کیلئے مرد اپنے گردے اور خواتین بچے کھچے زیوارت فروخت کرنے پر مجبور ھو گئے ہیں ،حکومت، عوام کوبجلی کے ناقابل برداشت بلز کا تحفہ دے رہی ہےجبکہ 189000 اشرافیہ کومفت بجلی دیکر قوم کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے۔سالانہ 32 کروڑ بجلی کے مفت یونٹس ،لائن لاسز ،آئی پی پیز کے کک بیکس اور کمیشن کا بوجھ اٹھاتے اٹھاتے قوم تھک چکی ہے،حکمرانوں اور اشرافیہ کیلئے مراعات اور غریب کیلئے موت یہ کہاں کا انصاف ہے حکومت نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہےاور ان کی زندگیوں میں سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کے بجائے مشکل سے مشکل تر بنا دیا ہے بنا دیا گیا،بےحس ،مفاد پرست ،نااہل اور نالائق حکمرانوں نے بجلی کے بعد جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیاہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے مہنگائی کا طوفان ناقابل برداشت ھو گا حکومت فی الفور بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا ظالمانہ اضافہ واپس لےوگرنہ ملک بھر میں بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج شروع کر رہے ییں اور ملک بھر کے تاجر مارکیٹیوں ،بازاروں میں سیاہ پرچم لہرا کر اجتجاجی تاریک کا آغاز کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ترجمان مرکزی تنظیم تاجران ضیاء احمد راجہ سمیت دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔محمد کاشف چوھدری نے کہا کہ اگر ایک درجن سے زائد جماعتوں پر مشتمل حکمراں اتحاد کے تجربہ کار ملکر بھی عوام کو ریلیف دینے کی پالیسیاں مرتب نہیں کر سکتے تو یہ ان کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہیں،ایسے افلاطونوں کو چاہئیے کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اقتدار سے جمٹے رہنے کے بجائے فوری الگ ہو جائیں۔حکمران اتحاد عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے کیونکہ بیرونی آقاوں کو راضی کے لئے یہ عوام پر پہ درپے معاشی بم گرا رہے ہیں ایسے نالائقوں کی موجودگی سے خدشہ ہے کہ عوام خدانخواستہ خود کشیوں پہ مجبور نہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے عوام دشمنی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں،عوام اور تاجروں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا حکومت کے ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف ملک بھر کی مارکیٹس میں سیاہ پرچم لگا کر احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جا رھے ھیں اور کل 4 اگست سے ملک کے تمام شہروں میں مظاہرے شروع کر رھے ھیں جبکہ ان حکومتی اقدامات کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاون پر مشاورت شروع کر دی ھے ۔کاشف چوھدری نے کہا کہ حکومت مفت بجلی اور گیس کا استعمال ختم کرنے کے بجائے اپنوں کو نوازنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ملک میں صنعتیں بند اور کاروبار تباہ ھو چکے مگر بےحس حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رھے ھیں حکمرانوں کی عیاشیوں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےالیکشن لڑنے کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کر کے دیے جا رھے ھیں الیکشن کمیشن چند دن کی مہمان حکومت کے تمام ترقیاتی فنڈز پر پابندی لگا کر عوام کو ریلیف دلائے اگر مہنگائی کا طوفان نہ روکا گیا تو اشرافیہ اپنے محلات میں محفوظ نہیں رھے گی ۔