واٹس ایپ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے اینڈرائیڈ ٹیسٹرز کے لیے 2.23.16.11 بِیٹا ورژن متعارف کرانے جارہا ہے جوآڈیو، ویڈیو کال کی کوالٹی کے مسئلے کو حل کرے گا۔
واٹس ایپ صارفین نے وائس اور ویڈیو کال کے دوران آنے والے مسئلوں کے حل نہ ہونےکی شکایت کی تھی۔یہ مسئلہ ابھی صرف بِیٹا ٹیسٹرز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ کا نیا ورژن اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری بِیٹا ٹیسٹنگ پروگرام کا حصہ ہوتا ہے۔ صارفین کو تازہ ترین ورژن موصول ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔









