پاکستان کی جانی مانی ہوسٹ اور ہمیشہ تنازعات میں پھنس جانے والی ندا یاسر نے دورانِ شو اس بات کا خلاصہ کر دیا کہ مداح ان سے کیسی کیسی فرمائشیں کرتے ہیں۔
اپنے ہی مارننگ شو میں انہوں نے ادکارہ غزل صدیقی اور سنیتا مارشل کو مدعو کر رکھا تھا جہاں غزل کہنے لگیں کہ سوشل میڈیا کا دور ہے، مجھ سے تو مداح فرمائش کرتے ہیں کہ اپنی پوری فیملی دکھاؤ مگر فیملی کہتی ہے کہ آپ اداکار ہ ہو لیکن ہمارا تعلق اس انڈسٹری سے نہیں اس لیے ہمیں پلیز کیمرے پر مت لاؤ۔
یہی وجہ ہے کہ مداحوں کے پیار کے باوجود بھی ہم لوگ کچھ چیزیں ہی عوام کے سامنے لا سکتے ہیں۔ اب ایسا تو نہیں کہ اپنا بیڈ روم عوام کو دکھائیں۔
اس کے بعد ندا نے یہ انکشاف کیا کہ بالکل ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہوتا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ بچوں کو چھپا کیوں دیتی ہو، اکیلے باہر چل گئی انہیں بھی اپنے ساتھ لے جایا کریں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب میں انہیں کیسے سمجھاؤں کہ میرے بڑے بچوں نے تو صاف صاف مجھ سے ایک بات کہہ رکھی کہ آپ ہماری لائف کو یوں سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آزادی کے ساتھ دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کریں۔ یہی نہیں میں خود بھی یہی سمجھتی ہوں کہ ان کی اپنی زندگی ہے ۔









