اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایئروائس مارشل (ر) محمدعامر حیات کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی، سمری میں ہاشم رضا اور مظہر الدین کے نام بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ سوا سال سے مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کاعہدہ خالی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سی ای او پی آئی اے کی 3 سال کیلیے تعیناتی کی تجویز مسترد کر دی جس کے بعد تعیناتی ابتدائی طور پر ایک سال کیلیے ہوگی۔ ایک سال بعد نجکاری کے تناظر میں سی ای او کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایئر وائس مارشل (ر) محمد عامر حیات کی بطور سی ای او پی آئی اے تعیناتی کی منظوری








