پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے وائٹ بال کرکٹرز کے لیے بھی پینشن کا مطالبہ کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے راشد لطیف نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو وائٹ بال کرکٹرز کے لیے پینشن کی اسکیم تیار کرنی چاہیے، کرکٹرز کو پینشن کی سہولت سے دور رکھنا نا انصافی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کچھ کرکٹرز صرف وائٹ بال کرکٹ ہی کھیلتے ہیں، پینشن کے لیے 60 سال کی عمر کو کم کر کے 50 سال کیا جائے اور پینشن تو کرکٹ چھوڑنے کے دو تین سال بعد شروع ہو جانی چاہیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو وائیٹ بال والے کھلاڑیوں کے لیئےبھی پینشن کی اسکیم تیار کرنا چاہیے ، کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جو صرف سفید گیند والی کرکٹ کھیلتے ہیں تو انکو اس سہولت سے دور رکھنا بہت نا انصافی ہو گی ۔ اور ۶۰ سال والی عمر کو کم کر کے ۵۰ سال کیا جائے یا کرکٹ چھوڑنے کے دو سے تین سال… pic.twitter.com/awCZbd5h4X
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) August 4, 2023
راشد لطیف نے اس ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت محمد حفیظ اور مصباح الحق کو بھی مینشن کیا۔
واضح رہے کہ پی سی بی اس وقت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پینشن کی سہولت دیتا ہے۔









