بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مردم شماری 2023 کی منظوری کا امکان، عام انتخابات میں تاخیر کا خدشہ

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں ڈجیٹل مردم شماری 2023 کی منظوری متوقع ہے۔

واضح رہے کہ مردم شماری کی منظوری کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ شماریات نے مردم شماری کے تمام نتائج بھی مرتب کر لیے ہیں، سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مردم شماری کی منظوری کی صورت میں عام انتخابات چار ماہ کی تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کرلی جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے لئے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔