اسلام آباد (ممتاز نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن محمد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے، پائیدار امن قائم کئے بغیر معاشی استحکام بھی ناممکن ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عالمی امن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔یوم استحصال کشمیر پر اپنے ایک بیان میں محمد سلیم بھٹی نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور پر امن مزاکرات سے حل کیا جائے، کشمیری عوام قیام پاکستان سے لیکر آجدن تک پاکستان سے الحاق کی جدو جہد کررہے ہیں، لیکن بھارتی سرکار ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کو مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کر کے نہتے عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،معصوم خواتین اور نوجوانوں کو حق خودداریت مانگنے کی پاداش میں بدترین بہیمانہ تشدد کا شکار بنایا جارہا ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید قائدین ذولفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے کشمیری عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق ذادی کے لئے گران قدر خدمات انجام دیں، پاک بھارت کشیدگی اور آج تک ہونے والی ہر جنگ کی بنیادی وجہ کشمیر ہے۔سلیم بھٹی نے کہا کہ اگر آج مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو خطے میں پائیدار امن قائم ہوجائے گیا، پاک بھارت کشیدگی کے خاتمہ سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری اسلحہ کی دوڑ ختم ہوجائے گی اور اسلحہ پر بے جا خرچ ہونے والے سرمائے سے دونوں ملکوں کے عوام کی سماجی،اقتصادی،معاشی معاملات بہتر ہوجائیں گے، غریب عوام کو تعلیم،صحت اور روزگار میں ترقی کے بے شمار مواقع حاصل ہوں گے۔ لیکن دونوں ملکوں میں موجود چند مفاد پرست عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حسول کے لئے امن قائم نہیں ہونے دیتے، پاکستان پیپلز پارٹی خطے کے عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے مسئلہ کشمیر کو پرامن طور پر حل کر کے عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو بھی اسپورٹ کرنا چاہتی ہے، اور انشاء اللہ مستقبل میں پاکستان پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر بلاول بھٹو کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل کر کے کشمیری عوام کو ایک آذاد کشمیر کی صورت میں انکو مملکت دے گی۔
مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور پر امن مذاکرات سے حل کیا جائے، محمد سلیم بھٹی







