بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل کا باہمی مشاورت سے حل نکالا جائے گا ،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد ( ممتاز نیوز) چیئرمین ایف بی آر نے محمد زبیر ٹوانہ کہا ہے کہ پاکستان بھر کے شعبہ رئیل اسٹیٹ کے وابستہ تاجر معیشت کا اہم حصہ ہیں ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت کے مطابق حالیہ بجٹ میں ان پر لگے ٹیکس اور ان کے مسائل کا حل باہمی مشاورت سے نکال لیا جائے گا ۔انہوں نے فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر چیئرمین مسرت اعجاز خان ،میاں شاہد ،ناصر جاوید ،میاں مبشر احسن ملک ،راجہ عامر ،میاں نعیم سرفراز ،احمد رانا اکرم موجود تھے ۔سردار طاہر نے بتایا کہ پراپرٹی کی قیمتیں تیس سے چالیس فیصد کم ہوئیں ہیں بجٹ میں لگائے ٹیکس کی شق 7۔ای کے باعث رئیل اسٹیٹ کا شعبہ ہرگز ترقی نہیں کر سکے گا آئندہ بجٹ سے قبل اس سیکٹر بارے کوئی پالیسی مشاورت سے بنائی جائے تاکہ یہ سیکٹر پھلے پھولے اور پاکستان میں روزگار عام ہو۔