اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے جاتے جاتے تقریباً 110 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایکنک اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ایکنک نے تقریباً 110 ارب کے مزید منصوبے منظور کر لیے۔
پنجاب میں ڈریمز پراجیکٹ ون منظور کر لیا گیا جو ماحولیات کی بہتری کے لیے ہے۔ اس کےلئے64.48 ارب روپے کی لاگت منظور کی گئی۔ وزیر اعظم کے سولر پروگرام میں اسلام آباد کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar chaired today meeting of the Executive Committee of the National Economic Council (ECNEC) which approved various national development projects including Outsourcing of Islamabad Intl Airport under PPP mode; (1/3) pic.twitter.com/W57NOp0uXw
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) August 5, 2023
اعلامیے کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں کی بہتری کیلیے 18.80 ارب روپے کا پراجیکٹ جبکہ گلگت بلتستان میں دیہی ترقی کیلیے 16.26 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔
سیالکوٹ سے امین آباد تک 65 کلو میٹر روڈ تعمیر کیلیے 10.28 ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کیا گیا۔ ایکنک اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر کرنے کی منظوری دی گئی۔









