بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا کا اعلان، مریم نواز چیئرپرسن مقرر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا کا اعلان کر دیا، مریم نواز شریف کو کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئرنائب صدر مریم نواز نے ہفتہ کے روز یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبرپختونخوا 6 ارکان پر مشتمل ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مریم نواز شریف ( چیف آرگنائزر اور سینئرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن) کمیٹی کی چیئرپرسن ہو گی، بلال اظہر کیانی (اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن) سیکرٹری کمیٹی ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افتخار ولی ( سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا)، بابر نواز خان ( سابق ممبر قومی اسمبلی)، میاں عالمگیر شاہ ( پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے سربراہ) اور بلاول آفریدی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کی کاپی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر، سیکرٹری جنرل، صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا، جنرل سکیرٹری پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا، سیکرٹری آفس سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن کو بھی بھیج دی گئی ہے۔