بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
راولپنڈی، اسلام آباد ،لاہور، شیخوپورہ، اٹک ،سرگودھا، گجرات، واہ کینٹ ،باجوڑ، بونیر، چترال،آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان سے تھا، شمالی بھارت، نئی دہلی تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی ۔
اب تک ملک بھر سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے مطابق امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں کی طرف بھیج کر عملے کو الرٹ بھی کردیا گیا ہے۔