بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گرفتاری کے بعد عمران خان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا یہ مسکراتا شخص کون ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےچیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا۔
اس دوران خاتون صحافی غریدہ فاروقی کی جانب سے ایک تصویر شئیر کی گئی، جس کے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اٹک جیل منتقل کیا جارہا ہے۔
ممکنہ طور پر یہ تصویر لاہور سے اسلام آباد کے راستے میں لی گئی تھی، جس میں عمران خان کو ٹریک سوٹ پہنے کار بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
عمران خان کے ساتھ ایک شخص بھی گاڑی میں موجود ہے جو تصویر میں مسکرا رہا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ مسکراتا ہوا کار میں بیٹھا یہ شخص کون ہے؟
یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ پولیس کے اعلیٰ افسر ہیں، جن کا نام کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک محکمہ پولیس میں ”ایس ایس پی سی آئی اے“ کے عہدے پر فائض ہیں۔
اینکر اجمل جامی کا اپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ انہیں پولیس ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اپنی گرفتاری کے وقت انتہائی پراطمینان تھے، انہوں نے گاڑی میں موجود ایس ایس پی ملک لیاقت کا حوالہ دیتے ہو کہا کہ ملک لیاقت کا جب عمران خان سے تعارف ہوا تو وہ کہنے لگے کہ میں نےتو آپ کے بارے میں بڑا تلخ سنا تھا کہ ، سنا تھا کہ آپ بہت سخت افسر ہیں لیکن آپ نے جو سلوک کیا اس سے میں متاثرہوا ہوں۔اجمل جامی نے یہ بھی بتایا کہ لاہور سے منتقلی دوران عمران خان اور ایس ایس پی کے درمیان صوفی ازم پر بھی گفتگو ہوئی۔