راولپنڈی(وقائع نگار)مسلم لیگ ن کے رہنماء اور امیدوار برائے پی پی 16 ناصر بٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج عدالت نے ثابت کردیا عمران نیازی سرٹیفائیڈ چور ہے ، عمران خان کے پیچھے پنکی پیرنی ہے ، چار سال لوگوں کا مذاق اڑایا،فرعونیت کی میں اے سی بند کردوں گا ،میں یہ کردوں گا وہ کردوں گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ مکافات عمل یہ ہے عمران نیازی لاہور سے اڈیالہ اور پھر جیل منتقل ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ جو کسی کےلئے گڑھا کھودے وہ خود اس میں گرتا ہے ۔ناصر بٹ نےمزید کہا کہ عدالت نے ثابت کردیا عمران خان جھوٹا ہے ، نوازشریف نے ہمیشہ کہا کہ میرا فیصلہ اللہ کی عدالت میں ہے اور آج اللہ نے آج انصاف کردیا۔اس موقع پر میاں تیرے جاں نثاربے شمار بے شمار کے نعرے بھی لگائے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
مکافات عمل!!
نوازشریف نے اپنا فیصلہ اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیا تھا!! pic.twitter.com/OPi6H5Jgnd— Senator Nasir Butt (@nasirbuttuk) August 5, 2023









