اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر خواجہ آصف نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے، گانے اور ناچنے والے، آج کدھر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کدھر ہے؟خواجہ آصف نے سابق رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کی ویڈیو شیئر کرکے ساتھ لکھا کہ یہ گانے والا دو دن بھی ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔
نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے گانے اور ناچنے والے آج کدھر ھیں اور عمران خان کدھر ھے اللہ سے معافی اور مکافات عمل سے پناہ مانگنی چاہئیے ۔ یہ گانے والا دو دن بھی عمران کے ساتھ نہ کھڑا ھوا۔ اللہ معاف فرماۓ
تمھارے ساتھ ہے کون؟آس پاس تو دیکھو https://t.co/7Rv2tIILtA
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 5, 2023
وزیر دفاع نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ تمہارے ساتھ ہے کون؟ آس پاس دیکھو، اللّٰہ سے معافی مانگو۔
نواز شریف کے خلاف فرمائشی فیصلے پہ خوشیاں منانے والے۔۔۔ ان میں جو شخص بظاہر آج عمران خان کے ساتھ ھیں انکا بیشک DNA چیک کروا لو ۔ دو نمبر نکلیں گے pic.twitter.com/6vJWYjDLNz
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 5, 2023
خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پرانی تصویر بھی شیئر کی اور نام لیے بغیر شاہ محمود قریشی پر طنز کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ان میں جو شخص بظاہر آج پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ہے اس کا DNA چیک کروا لو، دو نمبر نکلے گا۔









