سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے جماعت جو فیصلہ کرےگی قبول ہوگا۔
تلہ گنگ میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے جماعت جو فیصلہ کرےگی قبول ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہوں گے، نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ پارٹی میں میرا نہ کوئی عہدہ ہے نہ میں وزیر ہوں لیکن پارٹی جو ذمہ داری دے گی وہ ادا کروں گا۔
خیال رہے کہ حکومتی اتحادیوں نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران سیٹ اپ کیلئے اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے۔
نگران وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔









