بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بپاشا باسو کی بیٹی دل کے مرض میں مبتلا، بتاتے ہوئے رو پڑیں

بھارتی معروف اداکارہ بپاشا باسو اپنی بیٹی دیوی باسو سنگھ گروور کے دل میں سراخ کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے رو پڑیں۔

اپنی بہترین اداکاری اور سپر ہٹ گانوں کے باعث بالی وڈ متوالوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی ننھی پری دیوی کے ایک خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے متلعق بتایا اور اس کو اپنی زندگی کا سب سے تکلیف دہ معاملہ قرار دے دیا۔

بپاشا نے حا ل ہی میں ادکارہ وہ ٹی وی شو ہوسٹ نیہا دھوپیا کو دیے گئے  اپنے ایک انسٹاگرام لائیو انٹرویو میں بتایا کہ ’ جب ان کی بیٹی دیوی پیدا ہوئی تو اس کے تین دن بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ دِل اور خُون کی وَریدوں کے مرض میں مبتلا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ دیوی کو کارڈیو وسکرلر ڈیزیز ہے اور اس کے دل میں دو سراخ ہیں اور دیوی کی سرجری کرنی ہوگی، اس بات کو سن کر ہم بے حد پریشان ہوگئے تھے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کرن اس سرجری کیلئے تیار نہیں تھے لیکن مجھے پتا تھا کہ دیوی اس سرجری سے ٹھیک ہوجائیگی اس لیے میں نے بہت ریسرچ کی، ڈاکٹرز سے پوچھا مختلف سرجن سے بھی مشورہ لیا اور پھر دیوی کے 3 ماہ کے ہوجانے کے بعد اس کی سرجری ہوئی۔‘

بپاشا باسو اپنی بیٹی کی اس بیماری کے متعلق بتاتے ہوئے رونے لگیں اور انہوں نے کہا کہ ’ میری اور کرن کی زندگی بطور والدین بے حد مشکل رہی اور میں کبھی بھی نہیں چاہوں گی کہ ان لمحات سے کسی کے بھی والدین کو گزرنا پڑے۔‘

واضح رہے کہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور 20 اپریل 2016 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جکہ شادی کے 6 سال بعد 12 نومبر 2022 کو ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی جس کا نام ’دیوی‘ رکھا گیا۔