اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو قانونی طریقے سے سزا ہوئی ہے، اسے فیس کریں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سادہ مقدمے میں سزا ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیکس گوشواروں میں اثاثے چھپائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس اپیل کا حق ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے کوئی بدنیتی نہیں،بلوچستان میں سب سے زیادہ آبادی بڑھنے کی شرح 3.20ہے،سینس ٹیم نے دو گھنٹے کی بریفنگ دی، مخالفت میں کوئی نوٹ نہیں آیا،بلوچستان میں آبادی بڑھی ہے، سپارکو، فرانزک کے بعد رپورٹ درست کی گئی ہے، مولانا اسعد نے تمام بریفنگ میں حصہ لیا جس کے بعد متفقہ فیصلہ ہوا، مولانا اسعد اس میٹنگ میں تھے،میں واک آؤٹ کرنے والے ارکان کو لیکر آتا ہوں۔








