بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی جانیوالی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات

نواب شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی جا نے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرباری ریلوے سٹیشن کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ، حادثے میں ٹرین کی 5بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں جن میں سے کئی الٹ گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے،ٹرین حادثے کے باعث قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔