بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن میں تاخیر وفاق کے لیے خطرناک ثابت ہوگی: سینیٹر رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر وفاق کے لیے خطرناک ثابت ہوگی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کے بعد کوئی کہہ رہا ہے الیکشن چھ ماہ مؤخر ہوں گے اور کوئی کہہ رہا ہے الیکشن سات ماہ مؤخر ہوں گے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن چپ کا روزہ توڑے اور سامنے آ کر بتائے کہ حلقہ بندیوں میں کتنا وقت لگے گا؟ الیکشن میں تاخیر وفاق کے لیے خطرناک ثابت ہوگی۔