بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن 90 کے بجائے 120 دن میں ہوجائیں تو کیاحرج ہے،راناثنا

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ نئی مردم شماری اتفاق رائے سے منظورہوئی ہے،اگرالیکشن 90 کے بجائے 120 دن میں ہوجائیں تو کیاحرج ہے؟نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ 2017 کی مردم شماری پراعتراضات تھے،آئین تویہ بھی کہتاہے کہ 2017 کی مردم شماری پر دوسرا الیکشن نہیں ہوسکتا،  اگرالیکشن 90 کے بجائے 120 دن میں ہوجائیں تو کیاحرج ہے۔نگران وزیراعظم سے متعلق سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ سیاسی نام تو نیوٹرل نہیں ہوسکتا، شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے، ٹیکنیوکریٹ،ماہرمعیشت بھی نگران وزیراعظم ہوسکتا ہے ،منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائےگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جیل میں وہ تمام سہولتیں دی گئی ہیں جو کیٹیگری کے مطابق دی جانی چاہئیں اور جوان کا حق بنتا ہےحالانکہ عمران خان کا تو یہ موقف رہاہے کہ جیل میں سب کے ساتھ ایک جیساسلوک ہوناچاہئے تاہم انہوں نے کہاکہ فون اور باقی ممنوعہ چیزیں جن کا ہمیں معلوم ہے مہیانہیں کی جارہی ہیںلیکن کوئی ڈاکٹرکہے گا اس کے بغیران کی جان کو خطرہ ہے تو پھراس پرغور ہوسکتا ہے، وکلاعدالت سے اجازت لے کر جیل میں جائیں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سرچ پراس میں تھوڑی مزاحمت کی،انٹیلی جنس کی اپنی ان پٹ اور اسسمنٹ ہوتی ہیں کہ کس جگہ خطر ہ ہو سکتا ہے،