اسلام آباد(ممتازنیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگا۔ترجمان سینیٹ کے مطابق کمیٹی اجلاس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری ترمیمی بل 2023 پر مزید غور وخوص کیا جائے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے درخواست ہے کہ اپنی ترامیم، تجاویز، سفارشات کمیٹی سیکرٹریٹ کے پاس آج کمیٹی اجلاس سے پہلے جمع کروا دیں۔گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی رائے تحریری طور پر کمیٹی کے پاس جمع کرائیں گے۔ اجلاس میں ملک کے نامور صحافیوں، اینکر پرسنز اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس آج دن 2 بجے کمیٹی روم نمبر 1 ہوگا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا








