مغربی افریقی ملک نائیجرکی فوجی حکومت نے معزول صدر محمد بازوم کی بحالی کی ڈیڈلائن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں فضائی حدود بند کردی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نائیجر میں فوج نے بیرونی فوجی مداخلت کے خدشے کے پیش نظر فضائی حدود بند کی ہے۔
نائیجر فوج نے گزشتہ ماہ صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔
دوسری جانب نیامے اسٹیڈیم میں فوجی افسران کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سڑکوں پر فوج کے حق میں مظاہرے کیے۔
اس سے پہلے حکومت کا تختہ پلٹنے میں میں ملوث فوجی جنرل عبدالرحمان ٹچیانی نے معزول صدر محمد بازوم کی بحالی کے لیے ڈالے جانیوالے دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا تھا۔









