بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی صارفین پر مزید 144 ارب 69 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

بجلی صارفین پر مزید 144 ارب 69 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل تا جون 2022-23ء سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 122 ارب 41 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے نقصانات کی مد میں 7 ارب 35 کروڑ روپے وصول کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب نیپرا اتھارٹی 23 اگست کو بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے کی گئی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔