بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواتین کو برہنہ گھمانے کا کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے اہم حکم دے دیا

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ منی پور میں جنسی تشدد کے معاملے کی تحقیقات کی نگرانی کرے گی، تین رکنی بینچ کا کہنا ہے کہ وہ جنسی تشدد کی تمام شکایات کی نگرانی کے لئے ریٹائرڈ سینئر پولیس افسر کو مقرر کرے گا۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ ریاست منی پور میں تین ماہ سے جاری فرقہ وارانہ جھڑپوں کے دوران خواتین کے خلاف تشدد کے تمام معاملوں کی نگرانی کرے گی۔
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ نے مزید کہا کہ وہ جنسی تشدد کی تمام شکایتوں کی نگرانی کے لئے ایک ریٹائرڈ سینئر پولیس افسر کو مقرر کرے گی جس کی جانچ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( سی بی آئی) کرے گی۔
چندرچوڑ نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس افسر سپریم کورٹ کو رپورٹ کریں گے۔
یاد رہے کہ منی پور میں مردوں کے ایک گروپ نے دو خواتین کو برہنہ سڑک پر گھمایا، اوباشوں نے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بعد ازاں انہیں کھیتوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو میں موجود متاثرہ خواتین میں سے ایک کی عمر 20 برس جبکہ دوسری کی 40 بتائی گئی ہے۔
واقعہ کانگپوکپی ضلع کے ایک گاؤں میں تین مئی کو شمال مشرقی ریاست میں نسلی تشدد پھوٹنے کے ایک دن بعد پیش آیا، اور خواتین کو برہنہ گھمانے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔