بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے واٹس ایپ کی متبادل ایپ لانچ کردی، نام کا انتخاب لاجواب

اسلام آباد: وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کیلئے ”بیپ پاکستان“ ایپلی کیشن لانچ کردی ۔

اسلام آباد میں ”بیپ پاکستان“ ایپلی کیشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرامین الحق نے کہا کہ آڈیو ویڈیو لیک کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے بیپ پاکستان کا ایپلی کیشن کا تجرباتی آغاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے 30 دن میں اس ایپلی کیشن کو وزارت اور این آئی ٹی بی ٹیسٹ کریں گے، جس کے بعد اس ایپلی کیشن کو41 وزارتوں اور محکموں کیلئے اوپن کردیا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں اس ایپلی کیشن کو پورے پاکستان کیلئے لانچ کیا جائے گا۔

خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2020 میں آئی ٹی ایکسپورٹ صرف ایک ارب ڈالر تھیں جو آج 2.6 ارب ڈالرہوگئی ہیں، ہم نے 20 سالوں کے زیرالتوا کاموں کو مکمل کیا اور سائبر سیکورٹی پالیسی دی ۔