بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرفاونڈیشن کے زیر اہتمام معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر عارف سعید مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفر نس

راولپنڈی: میرفاونڈیشن کے زیر اہتمام معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر عارف سعید مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفر نس ایک نجی سکول گرجا روڈ راولپنڈی میں منعقد کیا گیا ۔ تقریب میں مقررین نے ڈاکٹر عارف سعیدمرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے ان کی ہومیو پیتھک میں خدمات کو سراہاں۔ اس تعزیتی پروگرام کے مہمان خصوصی سابق صدر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک پروفیسر ڈاکٹر محمودالحق عباسی، پاکستان کے معروف ہومیو ڈاکٹر پروفیسر عشرت نعیم بھٹی تھے۔ ان کے علاوہ مقررین میں میر فانڈیشن کے چیرمیز ڈاکٹر آصف میر، ڈاکٹر سخاوت اورڈاکٹر سرفراز گو ندل شامل تھے۔ تعزیتی ریفر نس میں کثیر تعداد میں ہومیو ڈاکٹرز ، لیڈیز ڈاکٹرز ا، مرحوم کے والداور بچوں نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدلقدوس اعوان اور ڈاکٹر سید حامد علی گردیزی نے پروگرام کی میزبانی کی ، تعزیتی پروگرم میں نعت خوانوں نے حضورۖ اقدس کی شان میں خوبصورت نعتیہ کلام پیش کیں اور حضرت مولانا شاھد ھاشمی نے خوبصورت بیان فرمایا اور ڈاکٹر عارف سعید مرحوم کے درجات کی بلندیوں اور مغفرت کیلئے خصوصا دعائیں کی۔